• دسمبر 7, 2021

آزادی پر تبصرہ، راکھی نے کنگنا رناوت کو غدار قرار دیدیا

ممبئی: انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کو بھیک قرار دینے پر راکھی ساونت نے کنگنا کو غدار قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے چند روز قبل اپنے بیان میں آزادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے انگریزوں سے 1947 میں بھیک میں آزادی لی ہے۔ ان کے اس بیان پر کنگنا کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایسے میں راکھی ساونت نے بھی کنگنا پر طنز کے خوب تیر برسائے۔

راکھی ساونت نے کنگنا کی آواز کو کتوں کے بھونکنے کی آواز میں ڈب کی گئی ویڈیو شیئر کی، راکھی کی جانب سے کنگنا کو غدار قرار دیئے جانے پر ان کے مداح انہیں “قومی چاہت” اور “کوئن آف میمز” قرار دے رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چار ماہ میں 3 ارب ڈالر سے زائد کی اشیا خورونوش درآمد کی گئیں:ادارہ شماریات

Read Next

غیر اخلاقی ویڈیوز پر بلیک میلنگ کے کیس میں ملوث گینگ گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے