• اکتوبر 19, 2021

آر ایس ایس کو طالبان جیسا کہنے پر جاوید اختر کیخلاف مقدمہ

ممبئی : ہندو نظریاتی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کو طالبان جیسا کہنے پر بھارتی شاعر اور بالی وڈ نغمہ نگار جاوید اختر کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگئی۔

 رپورٹ کے مطابق جاوید اختر کے خلاف ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کو طالبان سے تشبیہ دینے پر ممبئی کے ایک وکیل سنتوش دوبے نے ایف آئی آر درج کرائی ہے جاوید اختر کیخلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 500 (ہتک عزت پر سزا) کت تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ جاوید اختر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جس طرح طالبان اسلامی ریاست چاہتے ہیں، اسی طرح یہاں ہندو ریاست چاہنے والے بھی ہیں، ان سب کا ذہن ایک جیسا ہے ، طالبان، آرایس ایس، بجرنگ دل یہ سب ایک جیسے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل آر ایس ایس کے سرگرم رہنما وویک چمپانکر کی جانب سے وکیل سنتوش دوبے کے ذریعے نغمہ نگار کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بجلی، گیس اور دھاگے کی قیمت میں اضافے سے پاور لومز انڈسٹری کی لاگت میں اضافہ

Read Next

فیصل آباد میں روزانہ کی بنیاد پر 100 سے زائد وارداتیں، پولیس قابو پانے میں ناکام

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے