• اکتوبر 22, 2021

آریان کی واٹس ایپ چیٹ سے اہم شواہد ملے: این سی بی

ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں انسدادِ منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

این سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے تمام افراد اور دو منشیات فروش مبینہ طور پر ایک دوسرے سے واٹس ایپ پر رابطے میں تھے اور چیٹ میں کوڈ ورڈز کا استعمال کرتے تھے۔

این سی بی نے سٹی کورٹ کے سامنے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آریان خان اور اس کیس کے سلسلے میں گرفتار دو دیگر افراد کی واٹس ایپ چیٹس میں چونکا دینے والا مواد سامنے آیا ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کو ظاہر کرتا ہے۔

دریں اثنا معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شاہ رخ خان اور ان کی ٹیم نے تمام اداکاروں اور دوستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے گھر نہ آئیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈرپشاورتعینات، آئی ایس پی آر

Read Next

پنڈوراپیپرز اسکینڈل، اب جے آئی ٹی کہاں ہے، مریم نواز کا سوال

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے