• اکتوبر 19, 2021

آریان خان کے مستقبل کیساتھ کھیلا جا رہا ہے: روینہ ٹنڈن

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ منشیات کیس کے نام پر آریان خان کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ‘منشیات کیس کی آڑ میں شرمناک سیاست کھیلی جا رہی ہے۔

روینہ ٹنڈن نے مزید کہا کہ ‘یہ ایک نوجوان کی زندگی اور مستقبل ہے جس کے ساتھ وہ کھیل رہے ہیں۔

 خیال رہے کہ چند روز قبل بھارتی انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپا مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو حراست میں لیا تھا۔

این سی بی کی جانب سے ان پر منشیات کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ شاہ رخ خان کے بیٹے نے اس الزام کو مسترد کر دیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سکول سے سب سے زیادہ شکایتیں سجل کی آتی تھیں: صبور علی

Read Next

یقین ہے عمران خان سے جوبائیڈن کی گفتگو جلد ہوگی:امریکی نائب وزیر خارجہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے