• دسمبر 1, 2021

آریان خان کو منصوبہ بندی سے پھنسایا گیا، گواہ کا انکشاف

ممبئی: بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے منشیات برآمدگی کیس میں پھنسانے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آریان منشیات کیس میں وجے پگارے نامی گواہ نے 4 نومبر کو ممبئی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے ۔ وجے پگارے نے اپنے بیان میں منشیات کیس کو کچھ لوگوں کا پیسے کمانے کا منصوبہ قرار دیا ہے۔

گواہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے پاس یہ ماننے کی وجوہات ہیں کہ چھاپہ پہلے سے طے شدہ تھا اور آریان خان کو منشیات کے مقدمے میں پھنسایا گیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 27ستمبر کو اس منصوبے کو پوری حکمت عملی کے تحت حتمی شکل دی گئی جبکہ 2 اکتوبر کو کروز شپ پر چھاپہ مارا گیا۔ گواہ نے کیس میں بی جے پی کارکن منیش بھانوشالی کے مبینہ ملوث ہونے پر بھی روشنی ڈالی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

این سی او سی کا 12 سے 18 سال تک کے طلبا کو ویکسین لگانے کی مہم پر اظہار اطمینان

Read Next

شادی شدہ خاتون سے زیادتی ، لڑکے پر حملہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے