• اکتوبر 30, 2020

آرمی چیف سے کمانڈر امریکی سینٹ کام کی ملاقات،مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرگفتگو

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت اہم ایشوز پر گفتگو کی گئی۔  پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کینتھ ایف مکینزئی کے درمیان ملاقات میں خطے کی جیو سٹرٹیجک صورتحال پر غور کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، باہمی تعلقات کے فروغ، افغانستان امن عمل اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عوام کو کورونا سے بچانے والے عالمی لیڈر: وزیر اعظم عمران خان نمبر1

Read Next

امریکا پاکستان اور ہمیں دشمن سمجھنے کی غلطی نہ کرے: چین

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے