• ستمبر 20, 2021

آرمی چیف سے ڈائریکٹر سی آئی اے کی ملاقات، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم جوزف نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی کے حوالے سے بات چیت ہوئی، آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے تعاون جاری رکھے گا، افغانستان میں دیرپا امن کیلئے بھی ہر ممکن کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم جوزف نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکیوں کے کامیاب انخلا میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سی آئی اے چیف اس سے قبل افغانستان اور بھارت کا بھی دورہ کر چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

تین سو ارب کے منصوبوں پر وزیراعظم ایمر جنسی پروگرام کے تحت کام جاری ہے، عثمان بزدار

Read Next

الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑلئے، شفاف انتخابات کی طرف کیوں نہیں جانا چاہتا: اعظم سواتی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے