• نومبر 29, 2022

آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور باہمی دفاعی تعلقات پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ اور تاریخی تعلقات کی قدر کرتا ہے۔ سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں منفرد حیثیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ آرمی چیف نے او آئی سی اجلاس کو تاریخی اقدام قرار دیا، انہوں نے کہا کہ اجلاس سے دنیا اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی اور سوچ سے آگاہ ہو گی ، مشترکہ حکمت عملی سے امن اور استحکام کے لیے ابھرتے چیلنجز کا حل ڈھونڈنے میں مدد ملے گی۔

سعودی وزیر خارجہ نے افغان صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے کردار کوسراہا ، شہزادہ فیصل نے سرحدی انتظامات ،علاقائی استحکام کے لیے بھی پاکستانی اقدامات کی تعریف کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

andrki khbr

Read Next

لاہور ٹیسٹ کا دوسرا روز، آسٹریلیا کی ساری ٹیم 391 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔