• دسمبر 8, 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلاکا دورہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیاجہاں آرمی چیف کو ٹینکوں کے ریموٹ ویپن سسٹم اور آرٹلری گن بیرلز پر بھی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا میں مختلف تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔

آرمی چیف کو ایچ آئی ٹی کی استعدادکار اور جاری منصوبوں اورہیوی انڈسڑی ٹیکسلا کی صلاحیت پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو مختلف یونٹس کی ماڈرنائزیشن کے بارےمیں بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افسران اورورکرز جدید دفاعی پیداواری صنعت کے لیے کوشاں ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ن لیگ آئین کی حکمرانی چاہتی ہےتوبیک ڈوررابطےختم کرے: قمر زمان کائرہ

Read Next

لانگ مارچ میں احتجاج کا معاملہ،ٹی ایل پی کے 19افراد کا جسمانی ریمانڈ منظور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے