• جنوری 28, 2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چونڈہ کا دورہ، وکٹری شیلڈ مشقوں کا جائزہ

سیالکوٹ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے علاقے چونڈہ دورے کے دوران وکٹری شیلڈ مشقوں کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں چونڈہ کےقریب چنوکی سیکٹر کا دورہ کیا۔ کورکمانڈر گوجرانوالا لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف نے گوجرانوالا کور کی وکٹری شیلڈ مشقوں کاجائزہ لیا اور انہیں مشقوں کے مقاصد اور حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو مشقوں سے متعلق پلاننگ اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد آپریشنل تیاریوں میں اضافہ کرناہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی تربیت اور پروفیشنل مہارت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے میدان میں حقیقت پسندانہ اور سخت تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مشقیں فوجیوں کے اعتماد کو بڑھانے، ہم آہنگی اور ان کی جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عمران خان کو عوامی حمایت کے بغیر وزیراعظم رہنے کا حق نہیں: بلاول

Read Next

سانحہ اے پی ایس کیس: حکومت کو رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید 3 ہفتوں کی مہلت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے