• دسمبر 7, 2021

آئی سی یو میں دو روز گزارنے والے محمد رضوان نے طبیعت ناسازی کی وجہ بتادی

ڈھاکہ : ٹی 20ورلڈ کپ میں سیمی فائنل سے قبل ہسپتال کے آئی سی یو میں دو روز گزارنے والے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنی طبیعت ناساز ہونے کی اہم وجہ بتادی ہے۔

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے اپنی طبیعت ناسازی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال جاتے ہوئے اہل خانہ کو نہیں بتایا تھا، مجھے پتا چلا کہ میری سانس کی دونوں نالیاں بند ہو رہی تھیں۔

ٹی 20ورلڈ کپ میں اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے شائقین کرکٹ کے دلوں میں گھر کرنے والے پاکستانی بلے باز محمد رضوان نے اپنی ہسپتال میں داخل رہنے کے حوالے سے کہا کہ ڈاکٹر نے بتایا کہ آپ کو آرام کی ضرورت ہے جبکہ میں آرام کے بعد اب پریکٹس شروع کروں گا۔

محمد رضوان نے مزید کہا کہ کرکٹ ماہرین مان گئے کہ پاور پلے میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس شاندار ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے پاکستان خواتین ٹیم کا اعلان

Read Next

بنگلہ دیش کیخلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان،امام،بلال اور کامران کی واپسی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے