• دسمبر 7, 2021

آئی سی یو سے سیدھا میدانِ کارزار میں پہنچنے پر محمد رضوان ‘جانباز’ قرار

لاہور: شاہین اوپنر محمد رضوان آئی سی یو سے کیا لوٹے کہ میدان کارزار میں باولرز کے چکھے چھڑا دیئے، میتھیو ہیڈن نے انہیں جانباز قرار دیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست تو ہوئی تاہم شاہینوں نے بھرپور جنگ لڑی، اوپنر محمد رضوان محض 2 روز قبل سینے کے عارضے کے سبب ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے تاہم پاکستان کیلئے جان لڑانے کے جذبے نے انہیں چین نہ لینے دیا اور وہ میچ کھیلنے کیلئے میدان میں آ پہنچے۔

سابق آسٹریلین جارح بلے باز میتھیو ہیڈن نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں جانباز قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ رضوان آسٹریلیا کی ناو ڈبونے ہی والے تھے۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھی محمد رضوان کے جذبے کو بھرپور سراہا، انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں شاہین بلے باز کی آئی سی یو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا تصور کیا جا سکتا ہے کہ اس شخص نے پاکستان کیلئے اپنی صحت کو لاحق خطرات کو پس پشت ڈالتے ہوئے نہ صرف میچ میں حصہ لیا بلکہ کارکردگی بھی خوب دکھائی، وہ گذشتہ 2 روز سے ہسپتال میں تھا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیمی فائنل میں محمد رضوان نے 4 شاندار چھکوں کے ساتھ 67 رنز بنا کر شائقین کے دل جیت لئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان شاہینز نے ون ڈے میچ میں سری لنکا اے کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

Read Next

ٹی 20ورلڈ کپ:بابر اعظم ایونٹ کے ٹاپ سکورر بن گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے