• جنوری 17, 2022

آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے، آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 74 ڈالر فی بیرل رہی، گزشتہ ماہ کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی آئی جبکہ حکومت نے گزشتہ 13 دن میں 68 تا 74 ڈالر فی بیرل تیل خریدا لہذا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، پٹرولیم مصنوعات 3 سے 4 روپے فی لٹر تک سستی ہو سکتی ہے، قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عوام کو کتنا ریلیف ملے گا، دارو مدار لیوی، سیلزٹیکس ایڈجسٹمنٹ پر ہو گا، لیوی اور سیلز ٹیکس میں کم اضافے سے عوام کو 3 سے 4 روپے فی لیٹر ریلیف مل سکتا ہے۔ کمی کے مطابق لیوی اور سیلز ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ سے قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر سے 31 دسمبر کے لیے ہو گا، پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 40 پیسے فی لٹر تک کمی کی ورکنگ بنتی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 24 پیسے فی لٹر تک کمی کی ورکنگ بنتی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر حکومت نے لیوی میں ہر ماہ 4 روپے اضافہ کرنا ہے، یہ اضافہ پیٹرول، ڈیزل پر لیوی 30 روپے فی لٹر تک پہنچنے تک کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ اگر عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوتی رہیں تو عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کریں گے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا وائرس سے مزید 370 افراد متاثر، 4 مریض زندگی کی بازی ہار گئے

Read Next

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرا ٹی ٹونٹی ہرا کر سیریز جیت لی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے