• نومبر 29, 2021

او آئی سی کےنمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف ال دوبے کا مظفر آباد کا دورہ

راولپنڈی: او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف ال دوبے نے مظفر آباد کا دورہ کیا، انسانی امور سے متعلق تنظیم کے سیکرٹری جنرل اور سفیر طارق علی بخت بھی ان کے ہمراہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے صدر اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سے ملاقات کی اور مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملے۔ وفد نے کنٹرول لائن اور آزاد کشمیر کا دورہ کرانے پر پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وفد کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن کی صورتحال براہ راست دیکھنے کوملی، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے اثرات کا بھی براہ راست مشاہدہ کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہیں: یاسمین راشد

Read Next

سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے