• جنوری 16, 2021

او آئی سی نے اقوام متحدہ سے مذہب کی توہین کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا

ریاض: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اقوام متحدہ سے مذہب کی توہین کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔ او آئی سی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مذہب کی بے حرمتی پر پابندی لگانے کے لیے قرار داد جاری کرے۔ اسلامی تعاون تنظیم کا کہنا ہے کہ او آئی سی اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے کی ایک بار پھر مخالفت کرتی ہے، اظہار رائے کی آزادی کا مطلب اقوام عالم کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا نہیں ہے۔ دوسری جانب سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثیمین نے مسلم وزرائے خارجہ کے 47 ویں سیشن سے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی بین الاقوامی مسئلہ ہے یہ عہدِ حاضر کا کینسر ہے۔ ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا کہ اسلام دشمن بیانیہ قابل مذمت ہے خواہ کوئی بھی اس کا مرتکب ہو۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پنسلوانیا کے معاملے پر ٹرمپ کو اپیل کورٹ میں بھی شکست

Read Next

ریلوے میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے