• اپریل 14, 2021

اوگرا کی پٹرول 20 روپے 7 پیسے، ڈیزل 19 روپے 61 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز

اسلام آباد:اوگرا نے پٹرول 20 روپے 7 پیسے اور ڈیزل 19 روپے 61 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کر دی، فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔  عوام پر پٹرول بم گرانے کیلئے اوگرا پھر متحرک، یکم مارچ سے پٹرول اورڈیزل مزید مہنگا کرنے کی سمری تیارکر لی۔ اوگرا نے پٹرول 20 روپے 7 پیسے مہنگا کرنے کی تجویزدی ہے جبکہ ڈیزل کے نرخوں میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ اوگرا کی سمری پر  اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ قیمت میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ اوگرا نے اضافے کی تجاویز 30 روپے فی لٹر لیوی کے مطابق دیں، پٹرول پر لیوی کی شرح 17 روپے فی لٹر تک ہے جس سے ٹیکس اہداف متاثر ہو رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 15 فروری کو پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تجویز وزیراعظم نے مسترد کر دی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے سے کاروباری سرگرمیوں ‌میں ‌اضافہ ہو گا: وزیراعظم

Read Next

اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گرزتے دن کے ساتھ عیاں ہورہی ہے،شبلی فراز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے