• دسمبر 1, 2021

اوچ شریف: موٹروے پر ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے5 افراد جاں بحق

اوچ شریف: موٹروے پر کار ٹائر پھٹنے کے باعث پول سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق موٹروے ایم 5 پر کار ٹائر پھٹنے کے باعث پول سے جا ٹکرائی، افسوسناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی، دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پانچوں لاشوں کو رورل ہیلتھ سنٹر (آر ایچ سی) اوچ شریف منتقل کر دیا گیا ہے، خاندان کے سربراہ مبشر زیدی فیملی کے ہمراہ شادی میں شرکت کے لئے جارہے تھے، افسوسناک حادثہ اوچ شریف ریسٹ ایریا کے قریب پیش آیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کی چوتھی لہر مزید 5 جانیں لے گئی، چوبیس گھنٹے میں 315 نئے مریض رجسٹرڈ

Read Next

کراچی: لوڈ شیدنگ کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے