• دسمبر 1, 2021

‘اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کی بات پر سیاسی مخالفین کو سانپ سونگھ جاتا ہے’

اسلام آباد: شہباز گل نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، انہیں ووٹ دینے کی بات پر سیاسی مخالفین کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کا دل ہمیشہ پاکستان کیلئے دھڑکتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی تکالیف کا احساس ہے، ان کے مسائل سے آگاہ ہوں، شہباز شریف نے ماضی میں شکاگو کے ڈاکٹر کو جھوٹی رپورٹ دینے کا کہا، اوورسیز ووٹ کا حق مانگیں تو کہا جاتا ہے انہیں سیاست کی سمجھ نہیں، احسن اقبال کہتے ہیں اوورسیز پاکستانی یہاں کے مسائل سے واقف نہیں، وہ اپنے بیٹے کو بیرون ملک سے بلوا کر یہاں الیکشن لڑاتے ہیں، اوورسیز پاکستانی اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

ادھر اوورسیز پاکستانی الیکشن کمیشن پہنچ گئے، جہاں تارکین وطن نے آئی ووٹنگ قانون پر عملدرآمد سے متعلق یادداشت جمع کرا دی۔ چیئرمین اوورسیز پاکستانی شاہد رانجھا کا کہنا تھا کہ ووٹ کا حق دینے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں، ہمارے ووٹ کے حق پر سیاست کی جا رہی ہے، اوورسیز ووٹرز کو بلدیاتی انتخابات میں سہولت دیں، قانون سازی پر عملدرآمدروکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شاہد رانجھا نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن کوئی راستہ ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگا، اوورسیز ووٹرز آئندہ انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عوام نے کورونا ویکسین نہ لگوائی تو زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہونگے، جرمن وزیر صحت

Read Next

لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم دے دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے