• جنوری 28, 2022

اومی کرون وائرس، پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے براڈ کاسٹرز کو دشواری کا سامنا

کراچی: جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ’’اومی کرون وائرس‘‘کے سامنے آنے کے باعث پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے براڈ کاسٹرز کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

’’اومی کرون وائرس‘‘ سے بچاؤ کے پیش نظر جنوبی افریقی باشندوں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ہوم سیریز کیلئےبراڈ کاسٹرزعملے کے دیگر آپشنز پر غور کیا جارہا ہے جبکہ جنوبی افریقی براڈ کاسٹر عملے کو طویل آئسولیشن کروانے کا آپشن بھی زیرغور ہے۔

جنوبی افریقی براڈ کاسٹرز کو دیگر ممالک سے سفر کرکے پاکستان لانے کے آپشن پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چٹاگانگ ٹیسٹ کا پانچواں روز، پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری

Read Next

ٹورڈی وزیرستان سائیکل ریس کادوسرا ا مرحلہ عبدالواحد نے جیت لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے