• ستمبر 19, 2021

اولمپکس 2020: آسٹریلیا اور برطانیہ نے سائیکلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

ٹوکیو:  اولمپک گیمز میں آسٹریلیا اور برطانیہ نے سائیکلنگ ایونٹ میں طلائی تمغے جیت لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اولمپکس کے رنگا رنگ مقابلے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہیں۔

مینز سائیکلنگ بی ایم ایکس فری سٹائل کے فائنل مقابلوں میں آسٹریلیا کے لوگان مارٹن نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سونے کا تمغہ جیت لیا، کولمبیا کے ڈینیئل ڈیرس نے چاندی اور برطانیہ کے ڈیکلین بروکس نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ویمنز کے فائنل میں برطانیہ کی شارلٹ ورتھنگٹن نے سونے کا تمغہ جیتا، امریکا کی ہیناں رابرٹس نے سلور اور سوئٹزرلینڈ کی نکیتا ڈکاروز نے برانز میڈل حاصل کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خیبرپختونخوا: 168 ارب کے ترقیاتی فنڈز کے باوجود صرف 7 کروڑ خرچ ہو سکے

Read Next

ٹوکیو گیمز: سوئس ٹینس سٹار بلینڈا بینچچ نے سونے کا تمغہ جیت لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے