• مئی 14, 2021

اور اب کورونا سے بچنے کیلئے گولی

امریکی دواساز کمپنی فائزر کی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ویکسین کے بعد گولیاں بنانے پر کام شروع کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی گولیوں کا امریکہ اور بیلجیئم میں ٹرائل جاری ہے جس کی کامیابی کی صورت رواں سال کے آخر میں گولیاں مریضوں کے لیے دستیاب ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق ابھی تک دنیا میں کورونا سے بچاو کے لیے ویکسین کے علاوہ کوئی دوسری دوا موجود نہین ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویکسین کا اثر نہ ہونے کی صورت میں مریض کو وبا سے بچنے کےلیے  یہ گولیاں فراہم کی جائیں گی۔

25 مئی تک 60 سے زائد افراد پر اس نئی دوا کا ٹرائل مکمل کر لیا جائے گا جس کی کامیابی کی صورت میں ٹرائل کا پیمانہ وسیع کر دیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سر درد کی وجوہات اور بغیر گولی اس کا علاج

Read Next

وزارت تعلیم کا پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے