• ستمبر 18, 2021

انیل کپور کی چھوٹی صاحبزادی بھی پیا گھر سدھار گئیں

ممبئی:  بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی چھوٹی بیٹی ریا کپور کی گزشتہ روز شادی ہوئی۔ کورونا کی وجہ سے تقریب کو بہت مختصر رکھا گیا تھا اور اس میں فیملی کے اراکین اور دونوں فریق کے خاص دوست ہی شامل ہوئے۔

شادی تقریب میں دلہن کے والد انیل کپور ٹریڈیشنل ڈریس میں دکھائی دیئے۔ ریا کپور اپنے بوائے فرینڈ کرن بولانی سے شادی ہوئی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بھی اپنی بہن کی شادی سے کچھ ہفتے پہلے ممبئی گئی تھیں۔ وہ اپنے شوہر آنند آہوجہ کے ساتھ تقریب میں نظر آئیں۔

پروڈیوسر بونی کپور، اداکار انیل کپور کے بڑے بھائی ہیں، وہ بھی شادی میں حصہ لینے پہنچے۔

اپنی چچا زاد بہن کی شادی میں ارجن کپور اپنی بہن انشولا کپور کے ساتھ پہنچے۔ خوشی کپور اور شنایا کپور، ریا کپور کی کزن ہیں۔ خوشی کپور اور شنایا کپور بھی اس شادی تقریب میں شامل ہوئیں۔

انیل کپور کے چھوٹے بھائی سنجے کپور بھی اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ شادی میں شرکت کی۔

انیل کپور نے شادی تقریب کی کوریج کرنے آئے فوٹو گرافروں اور میڈیا اہلکاروں کو تصویر کے لئے پوز دیا اور ان کو نیک خواہشات قبول کیں۔انیل کپور نے اپنے ہاتھوں سے فوٹو گرافروں اور میڈیا اہلکاروں کو مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اس شادی تقریب میں انیل کپور اور ان کے دونوں بھائیوں کی پوری فیملی ایک بار پھر جم کر انجوائے کیا۔ اس شادی تقریب میں ڈانس، گانا اور شادی کے رسومات کی پورے گھر والوں کے ساتھ لطف اٹھایا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغانستان صورتحال: اسلامی ممالک کس کیساتھ ہیں ؟

Read Next

ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا: محکمہ موسمیات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے