• ستمبر 30, 2022

انہیں تو ڈانس آتا ہی نہیں، مداحوں کی صنم سعید پر تنقید

کراچی :  محب مرزا کی ڈائریکٹوریل ڈیبیو آنے والی فلم عشرت: میڈ ان چائنا کے ایک گانے میں ڈانس کرنا صنم سعید کو مہنگا پڑ گیا اور مداحوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

عشرت: میڈ ان چائنا کے گانے عشرت تیرے لو میں لڑکی کو تین دن قبل جاری کیا گیا تھا، جس میں صنم سعید کو دیگر لڑکیوں کے ہمراہ ڈانس کرتے دکھایا گیا تھا۔ دونوں اداکاروں کے ڈانس پر لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

لوگوں نے صنم سعید کے ڈانس پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں نہ تو ڈانس کرنا آتا ہے اور نہ ہی ان کے ڈانس کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ انہوں نے دل سے کام کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملیر سٹی :پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی تیارلیاں جاری

Read Next

گمبٹ کے نوجوان سہیل احمد شیخ نے ہائیڈرو پاور جنریٹ یونٹ جوڑ کر پانی کے تیز بہاو کی لہروں سے سستی بجلی بنانے کا دعویٰ کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔