• اکتوبر 31, 2020

انگین آلتان کی اداکاری ہمایوں سعید کے ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ دیکھنے کی وجہ

لاہور:  اداکارہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہرہ آفاق تُرک ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘صرف انگین آلتان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے دیکھا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہمایوں سعید نے گفتگو کے دوران انگین آلتان کی اداکارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور بتایا کہ انہوں نے ’’ارطغرل غازی‘‘ کی تمام اقساط صرف اُن کی اداکاری کی وجہ سے دیکھی ہیں۔

ہمایوں سعید نے ترک اداکار انگین آلتان سے ویڈیو لنک پر بات چیت کے دوران ان سے ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ دوسری جانب انگین آلتان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی شائقین کی جانب سے محبت بھرے جذبات پر بے حد خوشی محسوس کرتے ہیں، ارطغرل کا کردار چاہے مشکل تھا لیکن اس کو نبھانا اچھا تجربہ رہا۔

واضح رہے کہ کچھ مقامی اداکار ارطغرل غازی ڈرامہ پاکستان میں نشر کرنے پر اعتراض اٹھاتے رہے ہیں، ان کا موقف تھا کہ غیر ملکی ڈرامے پاکستان میں دکھانے سے مقامی فنکاروں کا حق مارا جاتا ہے۔ دوسری جانب ان کے مخالف اداکاروں نے ارطغرل ڈرامے کو سراہا جو نہ صرف نوجوان نسل کو اسلامی اقدار سے روشناس کرواتا ہے بلکہ جذبہ جہاد کی ترغیب دیتے ہوئے مسلمانوں کو غیر کے آگے جھکنے سے روکتا ہے۔

 

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حسن خان خودکشی کرنیوالے سوشانت سنگھ کا کردار ادا کریں‌ گے

Read Next

پینشں اصلاحات:مشیر خزانہ نے ورلڈ بینک سے تکنیکی معاونت کی درخواست کردی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے