• نومبر 25, 2020

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے برس پاکستان کا دورہ کرے گی

لاہور: انگلش کرکٹ ٹیم نے 16 سال بعد دورہ پاکستان کی تصدیق کردی، مہمان ٹیم اگلے برس اکتوبر میں‌ کراچی میں 2 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کے مابین اگلے برس 14 اور 15 اکتوبر کو کراچی میں 2 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ مہمان ٹیم 12 اکتوبر کو کراچی پہنچے گی۔ دورے کے اختتام پر دونوں ٹیمیں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کےلیے16 اکتوبر کو اکٹھے بھارت روانہ ہوجائیں گی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے منگل کی شام دورہ پاکستان کی تصدیق کردی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ہفتے انگلینڈ کو جنوری 2021 میں مختصر دورانیے کے لیے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اس دعوت نامہ کے جواب میں آئندہ سال آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل اکتوبر میں دورہ کی تجویز پیش کی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل آخری مرتبہ سال 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ مہمان ٹیم نے یہاں 3 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔ اس کے بعد پاکستان نے سال 2012 اور 2015 میں متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر انگلینڈ کی میزبانی کی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ایس ایل فائیو میں ریکارڈ ہی ریکارڈ، بابر اعظم بہترین بیٹسمین، شاہین آفریدی نمبر ون بولر قرار پائے

Read Next

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے