• جولائی 28, 2021

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف نئے ون ڈے سکواڈ کا اعلان، بین سٹوکس کپتان مقرر

لندن: برطانیہ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ون ڈے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، بین سٹوکس کپتان ہونگے جبکہ ٹیم میں 9 نئے کھلاڑی شامل ہونگے۔

تفصیل کے مطابق 7 کرکٹرز کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آںے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے 9 نئے کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

سکواڈ میں شامل 9 کھلاڑی انگلینڈ کی جانب سے پہلی بار میدان میں اتریں گے۔ اس ٹیم میں بین سٹوکس کو کپتان کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ جیک بال، ڈینی برگز، برائیڈن کارس، زیک کرالی، بین ڈکیٹ، لیوس گریگری، ٹام ہیلم، ول جیکس، ڈین لارنس، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان سمیت کریگ اورٹن، میٹ پارکسنز، ڈیوڈ پین، فل سالٹ، جان سمپسن اور جیمز ونس سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وبا نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، سات ارکان کا ٹیسٹ مثبت آنے پر پوری ٹیم کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سات ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ارکان میں کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی اور چار آفیشلز شامل ہیں۔

ای سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ون ڈے سیریز کے کپتان این مورگن سمیت تین کرکٹرز اور چار آفیشلز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد تمام افراد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملنے والے تمام افراد بھی آئسولیشن میں رہیں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم پر کورونا کے حملے کے باوجود پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی، این مورگن کی جگہ بین سٹوکس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے تاہم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے گی، جس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ای سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے خلاف انگلش اسکواڈ اب آئسولیشن میں چلا گیا ہے، پاکستان کے خلاف ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے نئے اسکواڈ کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ جمعرات 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

تنازعات کے باعث دنیا کو خطرات کا سامنا ہے، چینی صدر شی جن پنگ

Read Next

کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن ان ایکشن

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے