• اکتوبر 26, 2021

انگلینڈ نے پاکستان کو دھوکا دیا: سابق انگلش خاتون کپتان

لندن : انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان شارلٹ ایڈورڈز نے اپنے ہی بورڈ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو دھوکا دیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا ای سی بی کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی یاد داشت بھی بہت کمزور ہے ۔ ایڈورڈز اور سابق انگلینڈ ٹیم کے ساتھی ایبونی رینفورڈ برینٹ نے ای سی بی اور پاکستان کے فیصلوں کے درمیان تضادات پر کھل کر بات کی۔ رین فورڈ برینٹ نے کہا کہ اہم یہ ہے کہ اس دورے کی منسوخی کا سیکیورٹی کے مسائل یا خدشات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا آپ سوچیں پاکستان نے ہمارے لیے کیا کیا۔ انہیں انگلینڈ میں بغیر کسی ویکسین پروگرام کے قرنطینہ میں رہنا پڑا۔

ایڈورڈز نے مزید کہا اگر یہ سکیورٹی ہوتی تو مجھے کوئی مسئلہ نہ ہوتا اور شاید ہم ابھی یہ گفتگو نہیں کر رہے ہوتے ،میں پی سی بی کیلئے بہت مایوس ہوں۔ یہ انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کا فپاکستان کا ایک تاریخی دورہ تھا۔ ہم وہاں پہلے کبھی نہیں گئے تھے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اداکارہ منشا پاشا علیل ہو گئیں، صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

Read Next

لاہور: مغلپورہ میں ڈاکو پٹرول پمپ سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے