• اکتوبر 19, 2021

انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منسوخی پر معافی مانگ لی

لاہور: انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منسوخی پر معافی مانگ لی۔ چیئرمین این وٹمور کا کہنا تھا کہ فیصلے سے پاکستان سمیت کرکٹ فینز سے معذرت خواہ ہوں۔

چئیرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ این وٹمور نے پاکستان میں سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے افسوس ہے فیصلے سے پاکستان میں لوگ مایوس ہوئے، پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھا، فیصلے کے لئے کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا، سیزن کی مصروفیات کی وجہ سے ذہنی تندرستی کے لیے فیصلہ کیا گیا، بورڈ نے جو فیصلہ کیا وہ بہت مشکل تھا۔

چئیرمین ای سی بی کا کہنا تھا کہ تفصیلات میں نہیں جاؤں گا، سیکورٹی اور ویلفئیر کی ایڈوائس پر فیصلہ کیا گیا، ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ کے پاکستان سے جانے کے بعد فیصلہ جلد کیا گیا، فیصلے کی بنیادی وجہ کھلاڑیوں کی ویلفئیر ہی تھی، پاکستان کے ساتھ تعلقات نئے سرے سے بنانے ہیں، ہمیں 2022 کے دورے کے حوالے سے دوبارہ فوکس کرنا پڑے گا، پاکستان کے مشکور ہیں وہ گزشتہ برس انگلینڈ آئے، اگلے سال شیڈول ٹور کے حوالے سے جو ہو سکا ہم کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایکواڈور کی جیل میں تصادم سے 24 افراد ہلاک، 48 زخمی

Read Next

آصف زرداری کی ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا مسترد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے