• ستمبر 18, 2021

انگلش کرکٹر جوروٹ نے ٹیسٹ میں 9000 رنز کا سنگ میل عبور کر لیا

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز جوروٹ کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے بھارت کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں ناقابل شکست سنچری بنا کر 9000 رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔

وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے انگلینڈ کے دوسرے بلے باز ہیں۔ 30 سالہ روٹ نے ٹیسٹ کے تیسرے روز شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 18 چوکوں کی مدد سے 180 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، رواں سیریز میں یہ ان کی دوسری سنچری ہے اور وہ اب تک 22 سنچریاں بنا چکے ہیں۔

اس اننگز کا خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے ٹیسٹ کیریئر کے 9000 رنز مکمل کر لئے ہیں، اس طرح وہ ایلسٹر کک کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والے انگلینڈ کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

وہ اب تک 196 اننگز میں 50.09 کی اوسط سے 9067 رنز بنا چکے ہیں جس میں 22 سنچریاں اور 50 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کی چوتھی لہر مزید 72 جانیں لے گئی، 3669 مریضوں کا اضافہ

Read Next

کے پی ایل، میرپور رائلز نے اوورسیز وارئرز کو4 وکٹ سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے