• مئی 25, 2022

انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان نہ ہونا مایوس کن تھا:جیمز ونس

لاہور:  پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل انگلینڈ کے کرکٹر جیمز ونس نے کہا ہے کہ اکتوبر میں شیڈول انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان پروگرام کے مطابق نہ ہوپانا مایوس کن تھا۔

اپنے ایک انٹرویو میں جیمز ونس نے کہا کہ وہ متعدد بار پاکستان آچکے ہیں، یہاں خود سکیورٹی انتظامات دیکھے اور ان کا پاکستان کے بارے میں ہمیشہ مثبت تاثر رہا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اکتوبر میں انگلش ٹیم پاکستان نہیں آئی تھی، اس خبر پر ان کا کیا ردعمل تھا تو انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں میں پلیئرز کا عمل دخل نہیں ہوتا،یہ ان کے فیصلے ہیں جو اس کام کے انچارج ہوتے ہیں، کبھی کبھار آپ کی خواہش ہوتی ہے کہ معلوم کریں کہ دورہ کیوں نہیں ہوا مگر آپ کو جواب نہیں ملتا، یقینی طور پر یہ ایک مایوس کن لمحہ تھا لیکن وہ اس بات پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔

جیمز ونس نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں انگلینڈ سے بڑی تعداد میں کرکٹرز شریک ہیں اور یقینی طور پر جب وہ اپنے ملک اور اپنی کاؤنٹیز میں واپس جائیں گے توہ اس دورے کے بارے میں اپنا تجربہ شیئر کریں گے۔

Read Previous

پی ایس ایل سیون، لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز آج آمنے سامنے ہوں گے

Read Next

بکا خیل، ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی امیدواروں کی نااہلی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے