• فروری 25, 2021

انڈونیشیا میں زلزلہ، 37 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

جکارتہ: انڈونیشیا میں ایک بڑے زلزلے کے باعث 37 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔

خوفناک زلزلے میں درجنوں رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس میں سیکڑوں افراد دب گئے۔ امدادی کاموں کے دوران ریسکیو اداروں نے 37 لاشیں نکالی ہیں جب کہ 600 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 600 سے زائد زخمیوں میں سے 18 کی ہلاکت نازک ہے جبکہ 200 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے اور باقی کو معمولی طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں ماموجو کے علاقے میں ہوئی جہاں 26 اموات ہوئیں جب کہ دیگر ہلاکتیں سلویسی کے مغربی علاقوں میں ہوئی ہیں۔ کئی سڑکیں اور دو پلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات نے زلزلے کے فوری بعد سونامی کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا جس کے بعد ہزاروں لوگوں کو پناہ گزین کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے جب کہ متاثرہ افراد کے لیے ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور بلاجواز گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے جب کہ ماہی گیروں کو سمندر سے پہلے واپس بلا لیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی آئی اے کے طیارے کو ملائشیا میں حکام نے تحویل میں لے لیا

Read Next

موجودہ مینجمنٹ کیساتھ نہیں کھیل سکتا: محمد عامر اپنے موقف پر ایک مرتبہ پھر قائم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے