• دسمبر 5, 2021

انڈونیشیا دو طرفہ تجارتی تعلقات مستحکم بنانے کا خواہشمند

کراچی: انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جون کونکوروہاڈینی نگڑاٹ نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر جون نے کہا کہ انڈونیشیا پاکستان پورٹل دونوں ملکوں کی تاجر برادری کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے کیونکہ انڈونیشیا اور پاکستان کے نوجوان کاروباری افراد کے درمیان رابطہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ طلبا کو انٹرن کے طور پر شامل کریں تاکہ باہمی رابطوں میں اضافہ ہو سکے۔ ڈاکٹر جون نے پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں کی مہارت سے فوائد حاصل کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کوئٹہ: رواں سرما لکڑی کی قیمت 100 روپے من مزید بڑھا دی گئی

Read Next

برطانوی گلوکارہ نے ٹک ٹاک کیلئے گانے سے انکار کی وجہ بتا دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے