• جولائی 28, 2021

انٹر سٹی ٹورنامنٹ: پلیئرز، میچ آفیشلز کے معاوضوں کی تصدیق

لاہور:  پی سی بی کے مطابق انٹر سٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میچ فیس دی جائے گی۔

یہ مقابلے وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے دائرہ اختیار میں کل سے شروع ہونگے۔ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے میچ 24 جولائی کو شروع ہوں گے جبکہ نادرن فیز کے میچز 27 جولائی کو شروع ہوں گے جبکہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ان مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اگلے مرحلے تک رسائی کا موقع دیا جائے گا، کھلاڑی روزانہ الاؤنس کے ساتھ ساتھ 5000 روپے میچ فیس بھی وصول کریں گے۔

ایک بہتر ، محفوظ اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے ، تمام سفر کا انتظام پی سی بی کے ذریعے کیا جائے گا جبکہ کھلاڑیوں کو پی سی بی کے پینل پر موجود ہوٹلز میں رہائش دی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغانستان کے خود مختار اور آزاد ملک بننے میں مکمل حمایت کرینگے، چین

Read Next

پشاور: دنبوں کی منڈی میں بیوپاری دگنی قیمتیں مانگنے لگے، خریدار پریشان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے