• اکتوبر 26, 2021

انٹرنیشنل ای سپورٹس کمپنی نے پاکستان سے معاہدہ کرلیا

کراچی: پاکستان میں ای سپورٹس ٹورنامنٹس کرانے کی تیاری کرلی گئی اور مقابلوں میں کل انعامی رقم 20 ملین روپے دی جائے گی جس کے سلسلہ میں انٹرنیشنل ای سپورٹس کمپنی نے پاکستان سے معاہدہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ای سپورٹس کمپنی نے پاکستان سے معاہدہ کرلیا ہے ،معاہدے کی تقریب میں صدرِپاکستان ڈاکٹر عارف علوی بھی موجودتھے جبکہ انٹرنیشنل کمپنی گلیکسی ریسر کے شیخ محمد دلموک مکتوم نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سپیشل ٹینکالوجی زون اتھارٹی کے فخر عالم نے معاہدے پر دستخط کئے۔

ای اسپورٹس مقابلوں میں فائٹنگ ، شوٹنگ اور فٹبال کی گیم شامل ہیں جبکہ ٹورنامنٹ دسمبر 2021 میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے بھاری انعامی رقم کا اعلان

Read Next

شپنگ لائنز کے کرایوں میں ہوش ربا اضافہ، تاجروں کا بجٹ شدید متاثر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے