
کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں اضافہ جاری، 19 پیسے مہنگا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی کرنسی پاکستانی روپے کے مقابلے 19 پیسے اضافے سے 177 روپے 90 پیسے کے ریٹ پر ٹریڈ ہوئی۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا ہوا اور 177 روپے 61 پیسے سے بڑھ کر 177 روپے 71 پیسے پر فروخت ہوا تھا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 30 پیسے مہنگا ہونے پر 180 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہوا تھا۔
0 Reviews