• جنوری 16, 2021

انور مقصود بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

لاہور:  پاکستان کے معروف دانشور و مزاح نگار انور مقصود بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف مزاح نگار انور مقصود بھی کورونا کی زد میں آگئے ہیں۔ انور مقصود کے اہل خانہ نے ان میں کورونا وائرس مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

 

انور مقصود کے بیٹے بلال مقصود کے مطابق اب ان کے والد کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے او وہ جلد ہی ٹھیک ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ آج صبح آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے بھی انور مقصود کی طبیعت کی خرابی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ انور مقصود صاحب شدید علیل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام اہل وطن سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خلیل الرحمان قمر کی خاتون ڈراما نگار وں پر تنقید

Read Next

کورونا وائرس کی نئی قسم کیا ہے؟ یہ کیسے پھیلتی ہے؟َ جانیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے