• مئی 25, 2022

انقلاب ایران کے 43 سال مکمل ہونے پر لوک ورثہ اسلام آباد میں ثقافتی نمائش

اسلام آباد: (اےون ٹی وی) انقلاب ایران کے 43 سال مکمل ہونے پر لوک ورثہ اسلام آباد میں ثقافتی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ ایرانی ثقافت کیساتھ انقلاب ایران

اسلام آباد کا لوک ورثہ ایرانی ثقافت سے مزین ہوا، ہنرمندوں نے لاجواب کاری گری دکھائی، انقلاب ایران کے ر نگ بھی نمایاں نظر آئے۔

انقلاب ایران کے تینتالیس سال مکمل ہونے پر ایرانی کونسل خانے کے تعاون سےثقافتی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ ایرانی کاری گروں نے ميٹل ورک، وُڈ کارونگ، خاتم سازی اور مینا کاری کے فن کو اجاگر کیا تو ایرانی انقلاب کی تصاویر بھی نمائش کا حصہ ہیں۔

شہری بھی خوش ہیں کہ اب اسلام آباد میں بیٹھ کر بھی برادر ملک کے سارے رنگوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

کے رنگ بھی نمایاں تھے۔

Read Previous

ہسپانوی بادشاہ، ڈنمارک کی ملکہ اور سلووینیا کے وزیراعظم کورونا کا شکار

Read Next

خیبرپختونخوا: گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس کم کرنے کے باوجود ریونیو میں مزید گراوٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔