• اکتوبر 26, 2021

انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

ملاکنڈ: انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

انسداد دہشت گردی ملاکنڈ کے مطابق اہم کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے اہم اور مطلوب دہشت گرد کو گرفتارکیا گیا، ملزم سے اسلحہ کارتوس اور دستی بم برآمد ہوا۔ صوبائی حکومت نے ملزم کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔ گرفتار مبینہ دہشت گرد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 ادھر کراچی کے علاقے ماڑی پور ٹرک اڈے پر سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے۔

ترجمان کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی، ملزماں کی بیویاں اسلحہ اور بارود کی نقل و حمل میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت خطے میں امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ، دنیا کو نوٹس لینا ہوگا: گورنر پنجاب

Read Next

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈائون، متعدد فیکٹریاں سیل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے