• فروری 25, 2021

انسان کا موڈ اور کیفیت بتانے والی ’سلیکون پٹی‘

لندن: برطانوی ماہرین نے گھڑی کی طرح ہاتھ میں پہننے والا سلیکون کا ایسا اسمارٹ بینڈ تیار کیا ہے جو انسان کی کیفیت اور موڈ کا بتا سکتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی کمپنی موڈ بیم نے کلائی میں پہننے والا اسمارٹ بینڈ تیار کیا جس کو ’رسٹ‘ بینڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اس بینڈ میں زرد (پیلے) اور نیلے رنگ کے دو بٹنوں کو شامل کیا گیا ہے جو انسان کے موڈ کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق پیلا رنگ خوشی اور مسرت کے احساس کا اظہار ہے جبکہ نیلا رنگ رنجیدگی اور اداسی کی نشانی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بینڈ کی مدد سے مالک یا باس ملازمین کے موڈ اور ذہنی حالت کے بارے میں جان سکے گا۔ موڈ بیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کے دوران ملازمین نے گھروں میں بیٹھ کر کام کیا جس کی وجہ سے اُن کے مزاج تبدیل ہوگئے ہیں، اسی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے بینڈ تیار کیا گیا تاکہ کمپنی کو علم ہوسکے کہ ملازم خوش ہے یا نہیں ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ بینڈ ملازمین کی نفسیاتی کیفیت کو جانچنے کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ بینڈ اسمارٹ فونز کی ایپ اور ویب سائٹ کے ساتھ مربوط ہے، جس کے ذریعے ملازمین کی حالت کو مسلسل نظر میں  مدد مل سکے گی تاکہ وہ ڈیوٹی ٹائمنگ میں بہترین کارکردگی پیش کرسکیں۔ کمپنی کے مطابق اس بینڈ کو دوستوں اور رشتےداروں کے درمیان سماجی تعلقات مضبوط بنانے اور رابطے بحال رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس بینڈ کی ایپ iOS اور Android اسٹور پر دستیاب ہے، جہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر کے بینڈ کو کنکٹ کیا جاسکتا ہے۔ بینڈ کے طور پر استعمال ہونے والی سیلیکون پٹی موٹی ہے اور وہ واٹر پروف بھی ہے۔ یعنی اسے کام کرنے ، چہل قدمی کرنے اور نہانے کے دوران بھی پہنا جا سکتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیند کی کمی بھوک میں اضافے کا سبب

Read Next

براڈ شیٹ تحقیقات کا معاملہ:ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی جسٹس ریٹار عظمت سعید کی تقرری کی مخالف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے