• ستمبر 27, 2022

اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کو کھانا دینے پر عائد پابندی ختم

کراچی: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک  پروازوں میں کھانے پینے کی چیزوں پرعائد پابندی ختم کردی۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر سول ایوی ایشن  نے اندرون  ملک  پروازوں میں مسافروں کو کھانا   فراہم  کرنے پر پابندی عائد کی تھی جسے اب کورونا کی شرح کم  ہونے پر اٹھالیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق پروازوں میں کھانے پینے کی پابندی اٹھائے جانے کے فیصلے کا  اطلاق آئندہ ماہ یکم مارچ سے ہوگا۔

سی اے اے کے نوٹیفکیشن کےمطابق اندرون ملک فضائی سفر کے دوران ہر مسافر پر ماسک پہننے کی شرط برقرار رہے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات

Read Next

Haqeqat Kia Hae | Sonia Adnan | A1Tv | 24 February 2022

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔