• ستمبر 23, 2021

انجلینا جولی کی انسٹاگرام پر انٹری، چند گھنٹوں میں فالورز کی تعداد 72 لاکھ سے تجاوز

لاس اینجلس: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی نے ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی انٹری دیدی ہے۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف چند گھنٹوں کے اندر اندر ان کے فالورز کی تعداد 72 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

خیال رہے کہ انجلینا جولی اس سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر موجود نہیں تھیں، البتہ ان کے فینز نے ان کے اکاؤنٹس بنائے ہوئے تھے۔

انسٹاگرام پر اپنا پروفائل بنانے کے بعد انہوں نے صرف تین اکاؤنٹس کو فالو کیا ہے جن میں ڈاکٹرز ودآؤٹ باڈرز، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین اور این اے اے سی پی نامی ایک انسانی حقوق کی تنظیم کو فالو کیا ہے۔

انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر ایک افغان لڑکی کی طرف سے لکھا گیا خط پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ’’افغان شہری سوشل میڈیا پر اظہار رائے کی آزادی سے محروم ہو رہے ہیں، اسی لئے انہوں نے خود انسٹاگرام پر آنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ ان لوگوں کی کہانیاں شیئر کر سکیں جو اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی دوسری پوسٹ میں مہاجرین کی تفصیلات شئیر کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر مہاجرین کا تعلق میانمار، سوڈان، افغانستان، شام اور وینزویلا سے ہے۔

انسٹاگرام پر انجلینا جولی نے اپنا تعارف ایک ماں، فلم میکر اور اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی کے طور پر کرایا ہے۔

انجلینا جولی اقوام متحدہ کمشنر برائے مہاجرین کی نمائندہ خصوصی بھی ہیں اور اس سے پہلے بھی وہ دنیا بھر کے مہاجرین کے لیے کام کرتی رہی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ترکی کی مشہور ٹک ٹاکر خاتون ویڈیو بناتے چھت سے گر کر ہلاک

Read Next

گوجرانوالہ میں سات سالہ بچی سے زیادتی، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے