• مئی 25, 2022

انجلینا جولی کو ایک اور افغان لڑکی نے خط لکھ دیا

لاس اینجلس:  ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی کو ایک اور افغان لڑکی کا خط موصول ہوا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق انجلینا نے خط کا عکس سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ افغان خواتین کو محض پرامن احتجاج میں حصہ لینے کی وجہ سے گرفتار کئے جانے کے بعد افغان لڑکی نے یہ خط لکھا کہ شاید وہ دوبارہ کبھی باہر نہیں جا سکے گی اور نہ بول سکے گی کیونکہ وہ ایک لڑکی ہے۔

انجلینا جولی نے مطالبہ کیا کہ براہ کرم معلوم کریں کہ افغانستان میں کیا ہو رہا ہے، اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم افغان خواتین کو بھولے نہیں ہیں۔

Read Previous

ملتان: گزشتہ چار سال سے کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس کی فراہمی تعطل کاشکار

Read Next

اداکاری کا شوق تھا، قسمت میں رائٹر بننا لکھا تھا: سید نور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے