• ستمبر 23, 2021

انجلینا افغانستان میں شکست کے بعد امریکی ہونے پر شرمندہ

لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد امریکا کی افغانستان میں ناکامی کی شدید مذمت کی ہے۔

  رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے کے لیے لکھتے ہوئے انجلینا جولی نے امریکا کے افغانستان سے انتظامی امور کے فقدان کے ساتھ انتہائی غیرذمہ دارانہ انداز میں انخلا کے بعد افغانستان کے لوگوں کے لیے فکرمندی کا اظہار کیا ہے ۔انجلینا جولی نے امریکا کے افغانستان سے انخلا کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا کہ وہ افغانستان سے امریکا کے انخلا کے بعد امریکی ہونے پر شرمندہ ہیں۔

انہوں نے لکھاکہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کا خیال ترک کرنا اور اپنے اتحادیوں اور حامیوں کو انتہائی افراتفری کے انداز میں چھوڑ دینا ، اتنے برسوں کی کوششوں اور قربانیوں کے بعد یہ ایک دھوکا اور ناکامی ہے جو میری سمجھ سے بالاتر ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور میں 66 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑی پکڑی گئی

Read Next

آئی ایم ایف کی افغانستان سے سٹاف کے بحفاظت انخلا میں مدد پر پاکستان کی تعریف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے