• ستمبر 23, 2021

انجری کا شکار سرینا ولیمز یو ایس اوپن سے بھی آؤٹ

نیویارک: انجری کا شکار ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم جیتنے والی امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز یو ایس اوپن سے بھی آؤٹ ہو گئی ہیں۔

تفصیل کے مطابق سابق عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر سرینا ولیمز کو انجری نے ایک بار پھر کورٹ سے دور کر دیا ہے۔ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار سرینا ولیمز رواں سیزن کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم ’’یو ایس اوپن‘‘ میں نمائندگی سے محروم ہو گئی ہیں۔

ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم کی چیمپئن سرینا ولیمز نے کہا کہ اپنے ہی ملک میں اِن ایکشن نہ ہونے کا افسوس تو بہت ہے لیکن صحت اولین ترجیح ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سپیشل ایتھلیٹس کی گیمز ’’ٹوکیو پیرالمپکس‘‘ کا افتتاح

Read Next

ساہیوال: گھریلو جھگڑے پر دیور کا بھابھی پر بدترین تشدد، گلی میں گھسیٹتا رہا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے