• مئی 23, 2022

انتہا پسند ہندووں کی اذان کے وقت تیز موسیقی بجانے کی دھمکی

بھارتی ریاست  مدھیہ بردیش میں انتہا پسند ہندووں نے اذان پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مسجد کے سامنے لاوڈ اسپیکر میں گانے بجانے کی دھمکی دے دی۔

نام نہاد سیکولر ملک بھارت میں مسلمانوں کا جینا اجیرن ہو گیا۔ حجاب پر پابندی کے بعد انتہا پسند ہندووں نے اذان پر بھی اعتراض اٹھا دیا۔

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر رتلام میں انتہا پسند ہندو تنظیم نے مسجد انتظامیہ کو لاوڈ اسپیکر میں اذان دینے سے روک دیا۔ پابندی نہ ماننے کی صورت میں اذان کے وقت لاوڈ اسپیکر میں گانے بجانے کی دھمکی بھی دے دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں میں ایک نوجوان کہہ رہا ہے کہ اس نے مسجد کے بالمقابل عمارت پر لاؤڈ اسپیکر لگا رکھے ہیں۔ جب بھی اذان ہوگی ہم لاؤڈ اسپیکر پر اونچی آواز میں گانے بجائیں گے۔

پولیس نے انتہا پسند ہندووں کی جانب سے نصب لاؤڈ اسپیکر کو اتار دیا لیکن کسی انتہا پسند کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ  مسجد انتظامیہ کو فی الحال اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے روک دیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Siyasat aur Riyasat With Iram Chaudhry | 16 February 2022

Read Next

پرچی کے بغیر بولنا مشکل، مودی لکھنے میں بھی کمزور نکلے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے