• جولائی 6, 2022

انتونیو گوتریس کی جنوبی افریقہ اور ہمسایہ ممالک پر سفری پابندیوں کی شدید مذمت

نیویارک: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے جنوبی افریقہ اوراس کے ہمسایہ ممالک پر سفری پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ اومی کرون کے باعث خاص ممالک پر سفری پابندیاں غیر منصفانہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وائرس سرحد یں نہیں دیکھتا، سفری پابندیاں غیر مؤثر ثابت ہوں گی۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ سفری پابندیوں کی بجائے مسافروں کی کورونا ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ کورونا کی نئی مہلک قسم اومی کرون امریکہ بھی پہنچ گئی ہے جہاں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہو گئیں۔ ڈاؤجونز میں 460 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، ایس اینڈ پی 500 کے شیئرز ایک اعشاریہ دو فیصد، نصداق کمپوزٹ انڈیکس ایک اعشاریہ آٹھ فیصد گر گئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا وائرس کی مہلک قسم اومی کرون سعودی عرب پہنچ گئی

Read Next

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، امریکی سٹاک مارکیٹس میں بھی مندی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔