• ستمبر 26, 2021

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں؛ واٹس ایپ کا شاندار فیچر سامنے آگیا

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لئے دن بہ دن مختلف اور نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں تاہم اب واٹس ایپ نے وائس میسجز ٹرانسکرپشن فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔اکثر و بیشتر عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر موصول ہونے والے لمبے وائس میسجز کو سننے کے لئے وقت نکالنا مشکل تصور ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ وائس میسجز کا نیا ٹرانسکرپشن فیچر آئی او ایس پر آزمائش کے مراحل میں ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس فیچر سے آئی او ایس سمیت اینڈرائیڈ صارفین بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ابھی واٹس ایپ اپنے صارفین کو وائس میسجز دیکھنے کی سہولت فراہم نہیں کرتا لیکن تھرڈ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ کچھ ایسی ایپس موجود ہیں جو صارف کو موصول ہونے والے وائس میسجز کو  ٹرانسکرپٹ کرپائیں گی۔

ویب بیٹا انفو کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوتی پیغام موصول ہونے پر صارف کی اسکرین پر ایک پاپ اپ آئے گا۔اگر صارف اوکے کرتا ہے تو اس کے بعد موصول ہونے والا صوتی پیغام ایپل اسپیچ انجن کو ٹرانسکرپشن کے لئے بھیجا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ  فیچر ایک آپشنل فیچر ہوگا جسے استعمال کرنے کے لئے صارف کی اجازت درکار ہوگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اداکار عمر شریف کو امریکا لے جانے کیلئے ائیر ایمبولینس کا بندوبست

Read Next

نئے آئی فون 13 میں کیا کچھ ہوسکتا ہے؟

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے