• فروری 25, 2021

انتظار کی گھڑیاں ختم۔۔۔سلمان خان اور کترینہ کیف ایک بار پھر ایک ہوگئے۔

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کیٹرینہ کیف’ٹائیگر-3میں پھر سے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ دونوں کی جوڑی آخری بار سال 2019 میں ریلیز ہوئی فلم ’بھارت‘ میں نظر آئی تھی۔ دونوں اداکارہ فی الحال اپنے اپنے پروجیکٹس ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو ’ٹائیگر-3’ کی شوٹنگاس سال مارچ میں استنبول میں ہوگی۔ پہلے خبریں آئی تھیں کہ فلم کی شوٹنگ دبئی میں ہونے والی ہے۔کٹرینہ کیف فی الحال ’فون بوتھ’ کی شوٹنگ ادے پور میں کر رہی ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ سدھانت چترویدی اور ایشان کھٹر ہیں۔ وہیں، سلمان خان ’انتم: دی فائل ٹوتھ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ دونوں اپنے اپنے فلموں کی شوٹنگ ختم کرکے ’ٹائیگر-3’ کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔ دبئی میں کووڈ-19 کے بڑھتے کیس کو دیکھ کر فلم کے پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا نے فلم کی شوٹنگ استنبول میں کرنے کا پلان بنایا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ٹیم نے دسمبر، 2020 میں فلم کا پری پروڈکشن کام شروع کردیا تھا۔ ٹیم کو جگہ (لوکیشن) دیکھنے کے لئے ترکی بھی بھیجا گیا تھا۔ اس فلم کو منیش شرما ڈائریکٹ کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

یورپ کی 117سالہ معمر خاتون کرونا سے صحتیاب

Read Next

Headlines | 01:00 PM | 12 February 2021 | A1 Tv

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے