• دسمبر 1, 2021

انتخابی نظام صرف ایک فرد یا جماعت کی مرضی سے تبدیل نہیں ہوگا: شیری رحمان

اسلام آباد: شیری رحمان نے کہا ہے کہ انتخابی نظام صرف ایک فرد یا جماعت کی مرضی سے تبدیل نہیں ہوگا، ای وی ایم پر تحریک انصاف کے علاوہ سب کو تحفظات ہیں۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا دعویٰ غلط ہے کہ اپوزیشن نے رابطہ کر کے اجلاس منسوخ کرنے کا کہا ہے، حکومت نے اتحادیوں کے الگ ہونے کے ڈر سے مشترکہ اجلاس منسوخ کیا ہے، انہوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کسی سے اتفاق رائے پیدا نہیں کیا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی اور تحریک انصاف کے اپنے ارکان بھی اب ان کے ساتھ نہیں رہے، مانگے تانگے کے اتحادی اب حکومت کے ساتھ نہیں کھڑے، اجلاس منسوخ کرنے کا مطلب حکومت کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں اور وزیراعظم اکثریت کھو چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چند روز کیلئے مؤخر کیا گیا: بابر اعوان

Read Next

شوکاز نوٹس کیس: اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش، سماعت 16 نومبر تک ملتوی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے