• دسمبر 5, 2021

انتخابی اصلاحات پر اتحادیوں کو تحفظات ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی: شیخ رشید نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر اتحادیوں کو تحفظات ہیں، اسپیکر صاحب نے جوائنٹ سیشن مؤخر کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہوگا، عمران خان 5 سال پورے کریں گے، اپوزیشن 3 سال سے ٹی وی میں ہی پھنسی ہوئی ہے۔

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کا حامی تھا، سب سے مذاکرات ہونے چاہئیں، ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے میں شامل ہوں، میرے دستخط ہیں، تحریک لبیک کے ساتھ حالیہ معاہدہ میں شریک نہیں تھا، جب لفافہ کھلے گا تو پتہ چل جائے گا کیا معاہدہ ہوا۔

شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں مختصر عرصے کے دوران خواتین کے 3 کالج بنائے، جب فاطمہ جناح یونیورسٹی بنائی تو مجھے استعفیٰ دینا پڑا، راولپنڈی میں لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی، ہم نے 20 سال کی پلاننگ کی، 3 یونیورسٹیاں، 7 کالج شامل ہیں۔

 ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میرا فائنل تو اسی دن ہوگیا تھا جس دن پاکستان نے بھارت کو ہرایا تھا، میرے جملے پر ہندوستان نے 6 دن سے مجھ پر پروگرام کیئے، اللہ کرے آج سیمی فائنل میں پاکستان آسٹریلیا کو ہرا دے، سارے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ میری دعائیں ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخر ہونے کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی

Read Next

سلمان نے کترینہ کی شادی کیلئے فلم کی شوٹنگ روک دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے